امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ بند

پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلاؤ و خطرات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا ہے، تاہم یہ بندش صرف آئندہ 3 روز تک کےلئے ہے۔ترجمان کے مطابق سفارتخانہ 4 سے 6 جنوری تک بند رہے گا، سفارتخانہ کو جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، اس دوران قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی، جب کہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا، تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کے لئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں