لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بنی گالہ پر چھاپہ مارا گیا تو لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ہیں۔لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 25 مئی کے دن ہونے والے واقعات پر پنجاب حکومت نے کارروائیوں کو آغاز کردیا ہے، عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں اس پر اتفاق بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت یا اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ پر چھاپہ مارا تو پھر جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج پر لاٹھی چارج، فائرنگ اور دیگر واقعات پر کارروائی شروع کردی ہے، اس سلسلے میں رانا ثنا اللہ، عطا اللہ تارڑ اور رانا مشہود سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔گزشتہ شب پنجاب پولیس نے لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے بعد رانا مشہود کے گھر پر بھی پولیس گرفتاری کے لیے پہنچی تھی تاہم دونوں رہنما پولیس کے ہاتھ نہ آسکے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]