شہباز گل کو وفاقی پولیس کے حوالے نہ کرنا توہین عدالت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کے اقدام کو توہین عدالت قرار دے دیا۔ مسلم لیگ نواز کی رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگیز نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے نہ کرنے کے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے واضح حکم کی عمران خان اور پنجاب حکومت نے توہین کی، وفاقی پولیس کے ملزم کو عمران خان کے حکم پر پنجاب حکومت اغوا کر رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز گل طبی طور پر بالکل صحیح ہے، عمران خان کا فسطائی دماغی رویہ کسی قانون، ادارے کو نہیں مانتا۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق عمران خان آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے بھاگتا رہا ہے، اب عمران خان اور پی ٹی آئی نے عدالتوں میں اپنے خلاف تمام مقدمات میں خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوٹس کے جواب میں ایف آئی اے کو ریکارڈ اور جواب دینے سے انکار کر دیا اور سیاسی مخالفین کو جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنے والے عمران خان اپنی باری آنے پر قانون کے باغی بن گئے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اداروں کے اندر بغاوت کی کال دی ہے، شہباز گل کے کیس میں تحقیقات ہو رہی ہیں تو عمران خان نے پنجاب حکومت کے آئی جی کو استعمال کیا، یہ سلسلہ کل سے جاری ہے، یہ ہوتا ہے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو نہ توہین عدالت کی پرواہ ہے اور نہ قواعد و ضوابط کی، عمران خان کو آئین اور کسی قاعدے قانون کی کوئی پرواہ نہیں، عمران خان کہہ رہے ہیں شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون شہباز گل سے جب مل کر آئے تو انہوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک اور فٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل اڈیالہ جیل میں وفاقی پولیس کے قیدی ہیں، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ پنجاب حکومت خط لکھ کر روبکار جاری کروائے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ آچکا ہے، شہباز گل کا ریمانڈ ہو رہا ہے، عدالت کے فیصلے پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔پنجاب حکومت اور پرویز الٰہی اس وقت فلڈ ایریاز میں نہیں جا سکتے لیکن شہباز گل کی روبکار کیلئے اس وقت پنجاب کے سی ایم ہائوس میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں