واشنگٹن: امریکی شخص نے ایک حیرت انگیز ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں انہوں نے 82 سال کی عمر میں باسکٹ بال کے 10 لاکھ فری تھرو کرکے بال کو جالی میں سے گزارا اور اس ریکارڈ میں کل 17 برس کا عرصہ لگا ہے۔ٹام اسٹیئوری واشنگٹن کے شہر ایسٹ سائڈ میں میں رہتے ہیں اور اب اپنی 82 ویں برسی باسکٹ بال کے تھر کی دس لاکھ کی تعداد پوری کرلی ہے لیکن اس اہم ریکارڈ کے لیے انہوں ںے کل 2500 گھنٹے باسکٹ بال کورٹ میں گزارے ہیں۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وہ ہمیشہ سمجھتے تھے کہ وہ یہ ہدف ضرور حاصل کرلیں گے اس دوران انہوں نے بہت کم مرتبہ ہی گیند کو جال سے دور پھینکا۔ اس کے علاوہ جب جب انہیں وقت ملتا وہ کورٹ جاتے اور کم ازکم 100 مرتبہ باسکٹ بال کے فری تھرو ضرور انجام دیتے ہیں۔ٹام کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ تو کمال ہی ہوگی جس میں ایک ساتھ ہی انہوں ںے 222 تھر کئے جو سب کے سب نیٹ سے گزرے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]