اسامہ ستی جیسے واقعہ میں ملوث بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،شیخ رشیدنے سانحہ مچھ اور مذاکرات پر بریفنگ دی، بابراعوان نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کامعاملہ اٹھایا،بابراعوان نے اسامہ کے والدین کاموقف کابینہ میں پیش کیا، وفاقی کابینہ نے مچھ اوراسامہ ستی کے معاملے پراظہارافسوس کیا۔شیخ رشید نے کہاکہ مظاہرین کے 8 میں سے 7 مطالبات تسلیم کررہے ہیں،بلوچستان اسمبلی کے استعفوں کا ہم سے تعلق نہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سانحہ مچھ کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،سانحہ مچھ میں ملوث مجرمان کوکیفرکردار تک پہنچائیں گے ،ظالم جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر بھی گفتگو ہوئی،عبدالحفیظ شیخ نے مہنگائی سے متعلق بریفنگ دی،وزیر خزانہ نے کہاکہ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،چاہتے ہیں معیشت میں بہتری کابراہ راست فائدہ عوام کو ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں