صدر بائیڈن اور کانگریس سے سیلاب زدہ پاکستان کے لئے 13 بلین ڈالرز کا امدادی پیکج منظور کرنے کا مطالبہ

نیویارک( آواز آن لائن)امریکہ میں سیاسی طور پر متحرک ایک سیاسی گروپ نے بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس سے مطالبہ کیا ہے سیلاب سے متاثرہ اور تباہ حال پاکستان کے لئے 13 بلین ڈالرز کے ھنگامی امدادی پیکج کا بل منظور کریں.پاکستان کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے.حکومتِ پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر سیلاب کے نتیجے میں تباہی اور تباہ حال لوگوں کے لئے انسانی ہمدردی کی بنا نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہے.اب تک 1400 کے لگ بھگ لوگ جاں بحق اور ریکارڈ 30ملین سے زیادہ گھر سے بے گھر ہوچکے ہیں.جون سے شروع ہونے والے مون سون کے نتیجہ میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ایک تہائی پاکستان زیر آب آچکا ہے.واشنگٹن ڈی سی میں قائم امریکن پاکستانی تھنک ٹینک گروپ کے ایک تخمینہ کے مطابق سیلاب سے اب تک 5.2 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے.جبکہ تعمیر نو پر 7.9 بلین ڈالرز لگ سکتے ہیں. اٹلانٹک کونسل کا کہنا ہے کہ سیلاب ملک کے جنوبی حصے کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے.اٹلانٹک کونسل کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر 17 بلین ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوسکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں