اسلام آباد: تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کی تاریخ نہ ملنے پر عوام کو احتجاج کی کال دینے کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام فائنل کال کا انتظار کریں ملک انتخابات کی طرف ضرور جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی اعلی قیادت شریک ہوئی جس میں اتنخابات کے معاملے پر عوام کو احتجاج کی کال دینے سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فوری انتخابات ہی ملک کے مفاد میں ہیں اس لیے فوری طور پر اتنخابات کی طرف جایا جائے، اگر حکومت نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب سے پہلے ہم نے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کیا، پنجاب اور کے پی گورنمنٹ سیلاب سے اچھے طریقے سے نمٹی ہے، سیلاب سے نمٹنے کے لیے ثانیہ نشتر اور دیگر کو آگاہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹریٹ کرائم کا ریٹ بڑھ گیا ہے، ملک کے بڑے شہروں میں ڈاکے پڑ رہے ہیں، پاکستان میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں اور 10 لاکھ لوگ اگلے چند ماہ میں بے روزگار ہو جائیں گے، پہلے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا اور اب معاشی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے، وزیر خزانہ نے بھی سوائے رونے کے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔فواد چودھری نے کہا کہ مذہب کے حوالے سے عمران خان کے خلاف جو کیمپین چلائی گئی اس پر بھی ایکشن لینے کی بات ہوئی، علما کا شکریہ کرتے ہیں جنہوں نے اس پر آواز اٹھائی، ہماری جو کیمپین ہے وہ عوام کے حوالے سے ہے، جو اس وقت پاکستان میں سیاسی استحکام ہے وہ ٹھیک ہونا چاہیے، پورے ملک میں ہماری تنظیموں کو کال دے دی ہے، وہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو احتجاج کی فائنل کال دیں گے، کارکنان فائنل کال کا انتظار کریں، انشااللہ ملک انتخابات کی طرف جائے گا، پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، کسی انٹرم گورنمنٹ کی پاکستان کے قانون میں اجازت نہیں ہے، پاکستان کا مفاد یہ ہے کہ فوراً الیکشن کی طرف بڑھیں، حکومت انتخابات کی تاریخ دے تو ہم بیٹھ کر بات کرتے ہیں، پاکستان کے پاس دو راستے ہیں یاں تو ہم جمہوریت بن کر ابھریں گے یا پھر نارتھ کوریا۔ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ آصف زرداری ایک چلا ہوا کارتوس ہے، آصف زرداری کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ جو کچھ ہونا ہے اسی ماہ ہوگا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]