سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کی زیرقیادت اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کرنے پر سعودی عرب کے خلاف جلد ایکشن لیا جائے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج سعودی عرب کو بھگتنا ہوں گے۔امریکی صدرنے سعودی عرب پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا تیل کی پیداوار میں کمی کا فائدہ روس کو ہوگا۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس سلسلے میں کانگریس کی مشاورت کے بعد اقدامات کیے جائیں گے تاہم سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت نہیں روکی جائے گی۔بعض ارکان کانگریس نے صدر بائیڈن سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں