ایرک ایڈمز نے مذید امیگرینٹس کو بسانے سے انکار کردیا
مئیر کے حکم پر ٹیکساس سے آنے والی بسوں پر ٹکٹیں لگانے کا عمل، مقصد کسی بھی طرح مزید تارکین وطن کو نیویارک آنے سے روکنے ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ ہے
مئیر تارکین وطن کو بسانے سے انکار کرکے زیادتی کررہے ہیں، محفوظ شہر کے دعویدار مئیر سے اس بات کی توقع نہیں کی جاسکتی، ایرک ایڈمز اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے: گورنر ایبٹ
نیویارک/ہیوسٹن( آواز رپورٹ)ٹیکساس کے گورنر اور نیویارک سٹی کے مئیر کے درمیان تارکین وطن کو بسیں بھر کر ٹیکساس سے نیویارک بھیجنے کے معاملہ پر ٹھن گئی ہے. مئیر ایرک ایڈمز نے مذید تارکین وطن کو نیویارک سٹی میں بسانے سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے بگ ایپل( نیویارک سٹی) میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے.اور ٹیکساس سے مذید تارکین وطن نیویارک سٹی لانے والی ریاست کی بسوں کو ٹکٹیں دے رہے ہیں. جس پر گورنر گریگ ایبٹ نے انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کے دعویدار شہر کے مئیر سے اس بات کی توقع نہیں کی جاسکتی.واضح رہے کہ میئر ایڈمز نے ابتدا میں ہزاروں تارکین وطن کو “محفوظ شہر “میں پناہ دی اور مزید تارکین بسانے کا عزم بھی ظاہر کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں انہوں “ایمرجنسی نافذ” کرتے ہوئے ٹیکساس سے مذید تارکین وطن کو نیویارک سٹی میں داخلے کی اجازت سے انکار کردیا اور وہاں سے آنے والی بسوں پر ٹکٹیں لگانی شروع کردی ہیں.گورنر ایبٹ گریگ نے نیویارک سٹی کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو میں بھی تارکین وطن کی درجنوں بسیں روانہ کی ہیں.
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا