برسبین: فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کیلئے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ دونوں کھلاڑی انگلینڈ سے آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے اور قومی اسکواڈ کو جوائن کیا تاہم فخر زمان ایک اور ری ہیب میں حصّہ لیں گے اور پریکٹس جاری رکھیں گے۔دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کےلیے انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود تھے۔
پیر کو انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں آسٹریلوی کنڈیشنز میں تیاریوں کی جانچ کا موقع ملے گا جب کہ دوسرا پریکٹس میچ بدھ کو افغانستان سے ہوگا۔قومی اسکواڈ 20 اکتوبر کو برسبین سے میلبرن پہنچ کر ورلڈکپ میں پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف