آسٹریلیا کا مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس

کینبرا: آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔آسٹریلیا کے وزیرخارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا اپنے دیرینہ موقف کو دوبارہ اپناتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کا مسئلہ فلسطین اور اسرائیل کوامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی حکومت نے 2018 میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں