عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ’’یورپین میڈیسن ایجنسی‘‘ نے 27 یورپی ممالک کے بلاک میں استعمال کے لیے ایک اور کورونا ویکسین کی منظوری دیدی ہے اور اس بار قرعہ فال موڈرنا کی کورونا ویکسین کے نام نکلا ہے۔یورپی یونین کی میڈیسن ریگولیٹری اتھارٹی ’’ ای ایم اے‘‘ کے سربراہ ایمر کُک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عالمی وبا پر جلد از جلد قابو پالینے کے لیے موڈرنا کی کورونا ویکسین کی منظوری دی جارہی ہے جب کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کو بھی اگلے ماہ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔یورپی یونین نے گزشتہ ماہ ہی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیو ٹیک کمپنی کی کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی جس کے بعد 27 دسمبر سے یورپی ممالک میں ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے تاہم ویکسین کی درکار مقدار نہ ملنے کے باعث سست روی کا شکار ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]