’مولا جٹ‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

کراچی: ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 10 دن میں باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔پروڈکشن ٹیم نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر فلمی شائقین کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔فلم کا ایک خصوصی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ باکس آفس پر 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی فلم بن گئی‘۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بین الاقومی سطح پر امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں