آصف زرداری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں فوج مخالف نعرے بازی کی مذمت

کراچی: سابق صدر آصف زرداری نے اداروں کے خلاف نعرے بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہر تقریر سیاست کے بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ ایک شخص نے اس ملک کو گالیوں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا،اس کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے، وہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے، ہمارے جوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں، ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں