لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا کہ قوم کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیؐ کے امتی ہیں ہمیں جانوروں کی طرح نہ رکھا جائے، موجودہ حکمران 1100 ارب روپے کا ڈاکا معاف کرانے آئے ہیں، چوروں کو ہم پر مسلط کردیا جائے اور پھر کہا جائے کہ بھیڑ بکریاں بن جاؤ اور انہیں قبول کرلو تو ایسا نہیں ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی غلام کی پرواز اونچی نہیں ہوئی، چاہتا ہوں کہ نوجوانوں کی تربیت ہو تاکہ انہیں پتا چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے، ہمیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ ایک بزرگ کو مارا گیا، اعظم سواتی پر ان کے گھر والوں کے سامنے تشد کیا گیا، شہباز گل پر تشدد ہوا، جو ملک میں ظلم ہورہا ہے وہ انہیں نظر کیوں نہیں آرہا؟
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]