برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم رشی سنک یوکرین پہنچ گئے

کیف: برطانیہ کے حال ہی میں منتخب ہونے والے وزیر اعظم رشی سنک جی-20 اجلاس میں شرکت کے فوری بعد جنگ زدہ یوکرین پہنچ گئے اور صدر ولوودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم رشی سنک نے یوکرین میں وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے روس کی جارحیت، جنگ کی صورت حال اور قیام امن کے ممکنہ آپشنز پر تبادلہ خیال کیا اور برطانیہ نے یوکرین کی تمام تر فوجی امداد کی فراہمی کا یقین دلایا۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا میں پیش کیا جا رہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے اپنے دورے کو یوکرین کی عوام کی حمایت اور فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا۔برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمس کلیورلی نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن کے خطرے کا ذمہ دار روس کو قرار دیتے ہوئے صدر پوٹن کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔واضح رہے کہ برطانیہ نے اوّل دن سے روس جنگ میں یوکرین کی حمایت کی ہے اور ہر طرح کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں