فیفا ورلڈ کپ؛7یورپی ٹیموں کا ایل جی بی ٹی آرم بینڈ پہننے سے انکار

دوحہ: قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں شامل انگلینڈ اور جرمنی سمیت 7 یورپی ٹیموں نے ایل جی بی ٹی کی حمایت میں آرم بینڈ پہننے سے انکار کردیا ہے۔ ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کے فیفا کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی واضح ہدایت موجود ہے، فیفا قوانین پر عمل در آمد کرتے ہوئے میچ کے دوران بازو پر قوس قزاح پر مبنی پٹی نہیں پہنیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران فیفا کے متعارف کردہ رولز کی پابندی لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں یلو کارڈ تصور کیاجائے گا اور مزید یلو کارڈ ملنے کی صورت میں کوئی بھی کھلاڑی مزید کھیل کا حصہ نہیں رہ سکے گا۔ایل جی بی ٹی کیو ایکٹیوسٹ کی کی طرف سے شروع کی جانے والی مہم کا مقصد “ون لو” آرم بینڈ کے ذریعے قوانین کےخلاف آواز اٹھانا ہے۔واضح رہے کے قطر اور فیفا کی طرف سےفٹبال ورلڈ کپ کے دوران وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں