لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پنجاب حکومت گرانے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کرنے کیلیے مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس پیر کو قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہو گی جبکہ اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت مختلف آپشنز پرمشاورت کی جائے گی۔اُدھر پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]