لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اور (ق) لیگ کے رہنما پرویز الہی نے عمران خان سے ملاقات میں اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور طے پایا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا، افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔ اسی طرح مونس الہی نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔دریں اثنا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان 8 بجے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی کے ہمراہ اہم خطاب کریں گے، یہ خطاب لبرٹی چوک لاہور سمیت ملک بھر میں لائیو دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]