میئر نیو یارک ایرک ایڈمز شہر میں پناہ گزینوں کی آمد سے شدید پریشان

نیویارک (آواز نیوز) میئر نیو یارک شہر میں پناہ گزینوں کی آمد سے شدید پریشان ہیں۔ کہتے ہیں تارکین وطن کا سیلاب نیویارک کی بنیادی سہولتوں کو متاثر کرے گا۔ میئر نے خبردار کیا کہ ٹائٹل 42 یو ایس بارڈر پالیسی کے خاتمے کی وجہ سے آنے والے تارکین وطن سے نمٹنے کی لاگت ہر اس خدمت کو متاثر کرے گی جس پر نیویارک کے لوگ انحصار کرتے ہیں۔انھوں نے اس صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ ایڈمز نے کہا کہ نیو یارک والوں کو اس بات سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے کہ کون سی چیز ہمارے لیے نقصان دہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ تاثر نہیں دینے جا رہا ہوں کہ یہ نئی آمد ہماری بنیادی خدمات کو متاثر نہیں کرے گی۔ہم جو بھی خدمات فراہم کرتے ہیں اس پر ہمارے شہر میں مہاجرین کی آمد کا اثر پڑے گا۔اس سے تعلیم پر اثر پڑے گا۔ اس سے ان ڈالروں پر اثر پڑے گا جو ہم اپنی گلیوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس سے ہماری عوامی حفاظت پر اثر پڑے گا۔ٹائٹل 42 پالیسی کے حوالے سے ایک وفاقی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ اسے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر نافذ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں