فنڈنگ پانے والوں میں واحد مسلم و پاکستانی امریکن تنظیم COPOہے جس کے نئے کمیونٹی سینٹر پروجیکٹ کے 7 لاکھ 75 ہزار ڈالرز ملیں گے
نیویارک ( آواز رپورٹ)بروکلین نیویارک سے ڈیموکریٹ کانگریس وومین ایوٹ کلارک ایوان سے 2023 کے مالی سال کے لئے”اومنی بس اپروپریشنز بل” پاس کروانے کامیاب ہو گئیں جس کے ساتھ ہو 15مختلف کمیونٹیز پروجیکٹس کے لئے 17.8ملین ڈالرز کی فنڈنگ بھی حاصل کرلی ہے.جن تنظیموں اور اداروں کے لئے پروجیکٹس فنڈنگ حاصل کی گئی ہے ان میں واحد مسلم و پاکستانی تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (COPO)کمیونٹی سینٹر ہے جس کے لئے 750000ڈالرز کی فنڈنگ مختص کی گئی ہے. کوپو کو فنڈنگ اس کے نئے کمیونٹی سینٹر کے لئے دی جائے گی.اسکے کانگریس وومین کے حلقہ ( نائن کانگریشنل ڈسٹرکٹ )کے 15 پروجیکٹس کو براہ راست فنڈنگ ملے گی اور علاقے میں مقیم بروکلین کے باسیوں کو فائدہ پہنچے گا.دیگر پروجیکٹس میں بروکلین چلڈرنز میوزیم کی اپ گریڈیشن،براؤنز ول کمیونٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی فیسیلٹی کے لئے ضروری سامان،کوجو ایڈلٹ کلاسز کی کمیونٹی فوڈ پینٹری کی تعمیر کا منصوبہ،کنگز کاؤنٹی ہسپتال سینٹر ،کلچرل سینٹر کی ازسر نو تزئین و آرائش سمیت دوسرے پروجیکٹس شامل ہیں.کانگریس وومین ایوٹ کلارک کا کہنا حکومتی اخراجاتی بل کی منظوری سے بروکلین کی فیملیز کو روز مرہ ضروریات، معقول تنخواہوں کی ملازمتیں،زیادہ متاثرہ کمیونیٹز کی مدد کے علاوہ سمال بزنس اور ریسٹورینٹس کو خاطر خواہ تعاون ملے گا۔ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے بروکلین کی معیشت کے لئے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں.توقع ہے کہ صدر بائیڈن اخراجاتی بل پر آیندہ چند روز دستخط کردیں گے.