مرحوم کوسٹروک کے باعث لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل تھے، وٹو فیملی کے اراکین نے پاکستان میں آخری رسومات میں شرکت کیکمیونٹی کا شاذیہ وٹو، شہباز وٹو، آصف وٹو اور دیگر سے اظہار تعزیت،اپنا بروکلین سینٹر کی پوری ٹیم بھی صدمے سے دوچار نیویارک ( آواز رپورٹ)امریکہ کی ممتاز کاروباری وٹو فیملی کے سربراہ محترم اسلم وٹو لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم اسلم وٹو کو حال میں دل کا دورہ پڑا تھا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور ڈاکٹرز ہسپتال لاہورکے ICU میں ہی دم توڑ گئے. وٹو فیملی کے اراکین مرحوم کے بچے شاذیہ وٹو، شہباز وٹو،آصف وٹو اور دیگر فیملی ممبران پاکستان میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کی. کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر کے حلقوں نے وٹو فیملی کو پہنچنے والے اس صدمہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنا بروکلین کمیونٹی سینٹر کے سربراہ پرویز صدیقی، ارم حنیف اور دیگر اراکین اور سٹاف نے شاذیہ وٹو،شہباز وٹو،آصف وٹو اور وٹو گھرانے کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے. مرحوم کی تدفین جڑانوالہ میں انکے آبائی علاقے میں کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.ادارہ ھفت روزہ آواز بھی وٹو فیملی کےغم میں برابر کا شریک ہےاور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہے.
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]