پی ٹی آئی نیوجرسی کے صدرپنجاب کے سابق وزیراطلاعات و نشریات احمد وقاص ریاض کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

نیویارک( آواز آن لائن)پنجاب کے سابق نگران وزیر اطلاعات و نشریات احمد وقاص ریاض آج کل مریکہ کے دورے پر ہیں گزشتہ دنوں وہ نیوجرسی تشریف لائے تھے.وہ پاکستان کے مختلف سیاسی سماجی حلقے کی نامور شخصیت تصور کئے جاتے ہیں. اپنی ہردلعزیز شخصیت کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد کے اعلی صحافتی، سیاسی اور دانشور حلقوں میں وہ ہمہ وقت مصروف نظر آتے ہیں.انکی نیوجرسی آمد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی نیوجرسی کے صدر نوید اختر وڑائچ نے کرسمس والے روز( 25 دسمبر) ان کے اعزاز میں ڈیرہ ریسٹورینٹ میں انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔نوید وڑائچ نے کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں بشمول صحافتی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ مختصر نوٹس پر ہمارے معززمہمان وقاص ریاض کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں.وہ ایک انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں اور پاکستان کے لئے خاص طور سے انکی کافی خدمات ہیں.آپ کہہ سکتے ہیں کہ ان کا کسی بھی پاکستانی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے اگر ہے تو پاکستان سے ہے.انہوں نے وقاص ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے جو بھی لوگ پاکستان جاتے ہیں آپ انہیں بہت عزت دیتے ہیں خصوصا” صحافیوں سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں جنگ و جیو کے نمائندے سینئر صحافی عظیم میاں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقاص ایک عاجز اور قابل احترام شخصیت ہیں اسی وجہ سےانکے روابط بہت گہرے ہیں ملکی حالات پر بڑی گہری نظر ہے جنگ اخبار کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں.تقریب کے مہمان احمد وقاص ریاض نے میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ نوید وڑائچ صاحب نے میرے لئے اس عشائیہ کا اہتمام کیا آج یہاں بڑے نامور صحافی جمع ہوئے جنکو دیکھ مل کر خوشی ہورہی ہے.نیویارک اور نیوجرسی سے جتنے لوگ بھی یہاں اکھٹے ہوئے ان سب کا شکرگزار ہوں آپ لوگ جب پاکستان آئیں مجھے بھی میزبانی کا موقع دیں.اس تقریب میں عظیم میاں، دنیا کے معوذ اسد صدیقی،اردو نیوز کے محسن ظہیر، ٹی وی ون یو ایس اے کے ریاض بابر،نیوز پاکستان کے مجیب لودھی،ووساکے فہیم صدیقی،بول کے ناصر قیوم،ڈیرہ ریسٹورینٹ کے مالک سیف ناگرہ،وکیل انصاری،وسیم سید اور دیگر شریک تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں