اسلام آباد: دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ ممکنہ دہشت گرد ذاکر خان ولد لائق جس کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے، دہشت گردی کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس کو رپورٹ دی گئی ہے، جس کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کرکے حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں۔
ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے بیرونی گیٹ پر ایف سی کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور ساتھ ہی غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ ون فعال کردیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردیے گئے ہیں۔ صرف پارلیمنٹرینز، ملازمین اور رجسٹرڈ صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔دریں اثنا پولیس کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کے پیش نظر مختلف مقامات پر چیکنگ شروع کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مقامات تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت اقدامات کے باعث دفاتر یا کاروباری مقامات پر جانے کے لیے 15 سے 20 منٹ پہلے نکلیں۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سخت چیکنگ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہے، جس پر زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا