نیویارک(آواز آن لائن)امریکہ کے بیشتر ووٹرزسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جوبائیڈن کےدوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کے حق میں نہیں ہیں.فوکس نیوز کے ایک حالیہ پول سروے کے مطابق 58 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز صدر ٹرمپ کے 2024میں دوبارہ الیکشن کے لڑنے کا اعلان سے نہیں ہیں.
ریپبلیکن ووٹرز کا رجحان فلوریڈا کے نومنتخب رون ڈیسانٹس کی طرف ہے. تاہم مسٹر رون نے ابھی 2024 کا الیکشن لڑنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا.جبکہ صدر ٹرمپ نے ابھی سے ان کی مخالفت شروع کردی ہے.فوکس کے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح رجسٹرڈ ووٹرز کی اکثریت صدر جو بائیڈن کو بھی آئندہ صدارتی امیدوارنہیں دیکھنا چاہتی. رپورٹ کے مطابق 64 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز عمر رسیدہ جو بائیڈن کی کارکردگی سے خوش نہیں اور وہ آیندہ الیکشن میں جوان قیادت کے حق میں ہیں.