اقوام متحدہ نے عالمی عدالت سے فلسطین میں اسرائیلی قبضوں پر قانونی رائے طلب کرلی

واشنگٹن: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے قانونی نتائج کے بارے میں رائے دے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل اسمبلی نے قرارداد پر 53 عدم حاضری کے ساتھ 87 کے مقابلے 26 ووٹ دیے، مغربی ممالک تقسیم ہو گئے لیکن اسلامی مملک کی جانب سے متفقہ حمایت کے ساتھ روس اور چین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔اسرائیل، امریکا اور برطانیہ اور جرمنی سمیت 24 دیگر ارکان نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ فرانس ان 53 ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اس قرارداد میں حصہ نہیں لیا۔ ہیگ میں قائم عالمی عدالت آئی سی جے ریاستوں کے درمیان تنازعات کو نمٹاتی ہے۔فلسطینی رہنماؤں نے ووٹنگ کا خیرمقدم کیا۔ سینئر عہدیدار حسین الشیخ نے کہا کہ یہ “فلسطینی سفارتکاری کی فتح کی عکاسی کرتا ہے”۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینے نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کو قانون کے تابع ریاست بنایا جائے اور ہمارے لوگوں کے خلاف جاری جرائم کے لیے اسے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔اقوام متحدہ کی قرارداد میں آئی سی جے سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اس بارے میں مشورہ دے کہ وہ پالیسیاں اور طرز عمل کس طرح “قبضے کی قانونی حیثیت کو متاثر کرتے ہیں” اور اس حیثیت سے تمام ممالک اور اقوام متحدہ کے لیے کیا قانونی نتائج پیدا ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں