کراچی: ڈالر کی بلند پرواز کا تسلسل برقرار ہے آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر 276 روپے 57 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک دم 5 روپے 65 پیسے کے اضافے سے 277 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی تھی تاہم مارکیٹ بند ہونے تک یہ اضافہ پانچ روپے 22 پیسے ہوگیا جس کے بعد آج ڈالر کی نئی انٹربینک قیمت 276.57 روپےکی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام ماضی میں کیے گئے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہ ہونے سے خائف ہیں اور انہی عوامل کے سبب آئی ایم ایف حکام نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ یہ نئی شرط بھی عائد کردی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قرض پروگرام سے متعلق ہم آہنگی کی بھی ضمانت دی جائے لیکن پاکستان میں جاری کشیدہ سیاسی ماحول کے تناظر میں تجارت وصنعتی شعبے اس حوالے سے غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہوگئے ہیں اور زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس سے ڈالر کی اڑان دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]