کراچی: سال 2020کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 51 کروڑ21 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 13 ارب 41 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 9 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
