واشنگٹن/ڈی سی( بیورو رپورٹ)ورجینیا سے ڈیموکریٹک سٹیٹ سینیٹر جنیفر مکلیگن ریاست کی پہلی خاتون سیاہ فام رکن کانگریس منتخب ہوگئی ہیں.انہوں ورجینیا کے ڈسٹرکٹ 4 (رچمنڈ)ہاؤس(کانگریس)کے لئے خصوصی الیکشن میں کامیابی حاصل کی.یہ نشست ریپبلیکن کانگریس مین ڈان میکچین کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی جو گزشتہ سال نومبر میں چوتھی بار رکن کانگریس منتخب ہونے کے چند ھفتے بعد چل بسے تھے.نو منتخب کانگریس وومین نے اپنے ریپبلیکن حریف لیون بنجامن کو واضح اکثریت سے شکست دی.مس مکلیگن ورجینیا لیجیسلیٹوبلیک کاکس کی وائس چئیر بھی ہیں وہ ریپبلیکن بھی رہی ہیں.دس سال تک ورجینیا ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکی ہیں.انہوں نے 2016 میں سٹیٹ سینیٹ کا الیکشن جیتا تھا اور اب ورجینیا کی پہلی سیاہ فام خاتون رکن کانگریس منتخب ہوگئی ہیں.انہوں فتح کے بعد اپنے ووٹرز کو یقین دلایا کہ سٹیٹ سینیٹ کی طرح کانگریس میں انکے حق میں جدوجہد کریں گی.
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]