ایک اور امریکن انڈین نے 2024 میں صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

بائیو ٹیک بزنس سے وابستہ وویوک راماسوامی سے پہلے نکی ہیلی ریپبلیکن کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکی ہیں
ہم شناختی بحران سے دوچار ہیں اور نفسیاتی غلامی کی طرف جارہے ہیں: راما سوامی کی آن لائن ویڈیو جاری
ڈیلاس( آواز نیوز)ایک اور انڈین نژاد امریکن وویوک راماسوامی نے 2024 کے لئے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے.اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابقہ مستقل مندوب نکی ہیلی بھی صدارتی امیدوار ہیں. ڈیلاس(ٹیکساس)میں مقیم آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ وویوک راماسوامی ایک بائیو ٹیک کمپنی کے مالک ہیں.انکی کمپئن ٹیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مسٹر سوامی کو صدارتی الیکشن 2024 لڑنے کا اعلان کرتے دیکھا جاسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ”ہم شناختی بحران سے دوچار ہیں اور موجودہ سیاسی ماحول ہمیں نفسیاتی غلامی کی طرف لے جارہی ہے.آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے وہ تیسری قابل ذکر شخصیت ہیں اور آنے والے مہینوں میں مذید امیدواروں کے میدان عمل میں کودنے کے امکانات ہیں.اگرچہ فیڈرل الیکشن کمشن(FEC)میں ریپبلیکن امیدوار کی حیثیت سے درخواست جمع کرادی ہے تاہم ویڈیو اعلان میں انہوں نے پارٹی وابستگی ظاہر نہیں کی ہے.راماسوامی نے بائیوٹیک میں سرمایہ کاری کے ذریعے پیسہ کمایا ہے. تاہم فوکس نیوز اور نیویارک ٹائمز میں کے باعث انہوں نے شہرت حاصل کی.نیویارک ٹائمز کے لئے بیسٹ سیلنگ بک نے انہیں مشہور عام کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں