ٹی20 ورلڈکپ 2022؛ ’’گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل مکمل کرتا‘‘، شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی20 ورلڈکپ میں شاہین آفریدی کو انجری کے باوجود انگلینڈ کے خلاف اپنا اسپیل مکمل کرنا چاہیے تھا۔مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ انگلیںڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں اگر شاہین اپنا اسپیل پورا کرتے تو وہ سُپر اسٹار بن سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔اس سے قبل بھی شعیب اختر نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب آپکا اہم بالر انجری کا شکار ہوجاتا ہے تو پریشانی ہوتی ہے، شاہین ورلڈکپ میں مکمل فٹ نہیں تھے لیکن انہیں کھلایا گیا، انہوں نے ورلڈکپ میں بہترین بالنگ کی تھی اور کوشش کرنی چاہیے تھی کہ اسپیل مکمل کریں۔ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوران فائنل میں شاہین فلڈنگ کے دوران ہیری بروک کا کیچ لینے کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ اوورز کا کوٹہ مکمل نہ سکے اور فائنل میں انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے تھے۔میلبرن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی اپنا تیسرا اوور نہیں کروا سکے تھے جس کے باعث کپتان بابراعظم نے افتخار احمد کو بالنگ دی تاہم وہ انگلش بیٹرز کی وکٹ لینے سے قاصر رہے جبکہ انہوں نے 5 گیندوں پر 13 رنز لٹادیئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں