فاسٹ باولر نے 40 سال 210 دن کی عمر میں اعزاز حاصل کیا، کیرئیر میں پانچویں بار نمبر ون باولر قرار پائےزائد عمر کےباوجود کارکردگی میں کمی کے بجائے بہتری،
35 سال کے بعد سے202 وکٹیں حاصل کرچکے ہیںسٹیورٹ براڈ کے ساتھ مل کر انگلینڈ کے لئے ایک ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کی یہ بھی ورلڈ ریکارڈ ہے
لندن( آواز رپورٹ)انگلینڈ کے “اولڈ از گولڈ “ کی عملی نمونہ انگلینڈ کے فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن جو اس سال ایشییز سیریز ( مشہور عام و روایتی آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز )کے دوران 41 سال کے ہوجائیں گے. آئی سی سی کی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں انہوں نے آسڑیلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور انڈیا کے روی چندرن ایشون کو معمولی فرق سے پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ باؤلر بن گئے ہیں. اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلئیری گریمٹ کے پاس تھا جنہوں نے 1936 میں سب سے عمر رسیدہ نمبر ون باؤلر کا اعزاز حاصل کیا.اینڈرسن کے 866 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،ایشون ( 860) اور کمنز( 858) تیسرے نمبر پر ہیں. اینڈرسن اب تک 178 ٹیسٹ میچز میں 25.94 کی اوریج سے 682 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں.مرلی دھرن( 800) اور شین وارن(708)کے بعد وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں. اینڈرسن کی کارکردگی میں بڑھتی عمر کے ساتھ بہتر سے بہتر ہورہی ہے. 35 سال کی عمر کے بعد سے وہ 56 میچوں میں 20.56 کی اوسط سے 202 وکٹیں لے چکے ہیں یہ بھی اپنی نوعیت کا عالمی ریکارڈ ہے. حال ہی میں نیوزیلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے اپنے پارٹنر سٹیورٹ براڈ کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کے میک گراتھ اور شین وارن کا مشترکہ طور سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹس لینے کا ورلڈ ریکارڈ بھی توڑا ہے اور اب یہ دونوں ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کرکے نمبر ون جوڑی بن چکے ہیں.
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف