امریکی ریاست ایلی نوائے میں شہرہ آفاق آرٹسٹ “صادقین “ کی یاد میں تقریب : شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل کی خصوصی شرکت

شکاگو( رپورٹ: عاصم صدیقی)شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے گلینڈیل ھائیٹس Glendale Heights، Illinois ‎میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی آرٹ لیجنڈ صادقین کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی

۔اس تقریب میں الینوائے اور امریکہ بھر سے متعدد ادبی شخصیات نے شرکت کی جن میں صادقین کے بھتیجے اور صادقین فاؤنڈیشن USA کے صدر جناب سلمان احمد بھی شامل تھے۔ مقررین نے صادقین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، فن پاروں اور شاعری پر زور دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔‎اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل طارق کریم نے صادقین کو ایک عظیم مصور اور خطاط کے طور پر اجاگر کیا۔ جنہوں نے دلکش پینٹنگز، Murals یادگار,جدید خطاطی اور شاندار ڈرائنگ پر مشتمل, آرٹ ورک کے 15,000 سے زائد ٹکڑوں کو پینٹ کیا۔ قونصل جنرل نے آرٹس بالخصوص اسلامی خطاطی اور تخلیقی مصوری میں صادقین کے کردار کی تعریف کی۔ صادقین پاکستان اور دنیا بھر میں بہت سے سول ایوارڈز کے وصول کنندہ ہیں قونصل جنرل طارق کریم نے حاضرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صادقین کی فنکارانہ تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کے جذبے کو زندہ رکھتے ہوئے پاکستانی ثقافت اور فنون کو فروغ دیتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے مظاہروں کی متنوع شکلوں کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں اور اظہار کا ایک موثر ذریعہ ہے جو لوگوں اور قوموں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، روابط اور دوستی کو فروغ دیتا ہے۔صادقین کی زندگی اور فن پر ایک دستاویزی فلم دکھائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں