کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود کا دورہ پاکستان، عمران خان سمیت اعلی شخصیات سے ملاقاتیں

وفد نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سابقہ گورنر چوہدری سرور سے ملا،سیاٹل واشنگٹن کے کمیونٹی لیڈر خالد نذیر بھی وفد میں شامل تھےسابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حشب اختلاف یوسف رضا سے بھی ملاقات ہوئی،پاکستان میں امریکہ کے سفیر مسعود خان بھی وفد کے ہمراہ پاکستان گئے تھے


اسلام آباد/واشنگٹن/ ڈی۔سی ( رپورٹ : عاصم صدیقی)کیلیفورنیا کےمشہور امریکی ڈیموکریٹ لیڈر ڈاکٹر آصف محمود اور سیاٹل واشنگٹن کے کمیونٹی لیڈر خالد نذیر کی قیادت میں کیلیفورنیا اسٹیٹ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لاھور میں ایک مصروف دن گزارا.وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن , سابق گورنر پنجاب چوھدری سرور کے علاواہ پی ٹی آٸی کے سربراہ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کی جسمیں پاکستانی امریکیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وفد نے عمران خان صاحب کی خیریت دریافت کی اور اسپیکر کیلیفورنا اسمبلی کا نیک تمناٶں کا پیغام پہنچانے کیساتھ باہمی امور پر تبادلاۓ خیال کیا۔ اس موقع عمران خان نے انکی گزشتہ حکومت پنجاب کی گزاراش کے تحت سابق گورنر پنجاب چوھدری سرور کی کاوشوں کی منظوری پر کیلیفورنیا اسٹیٹ کے قانون سازوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضع رھے گزشتہ جنوری میں پنجاب اور کلیفورنیا کے درمیان سیکرامینٹو میں پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹ قرار دیا گیا تھا اور ایک معاعدہ پر دستخط ھوۓ تھے جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے چیٸر مین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے سیکریٹری واثف خورشید کیساتھ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب ذیشان رانا اور ڈیپٹی سیکریٹری حکومت پنجاب عمر جاوید نے شرکت کی۔ اس تاریخی موقعہ پر سابق وزیر اعظم پاکستان سینٹ میں قاٸدحزبِ اختلاف سینٹر یوسف رضا گیلانی کیساتھ سفیر پاکستان امریکہ مسعود خان نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں