نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ : عمران کا ویڈیو کے ذریعے براہ راست خطاب

نیویارک ( آواز رپورٹ)آج سے 28 سال پہلے میں نے اپنی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک ایسا کینسر ہسپتال بنائیں گے کہ پیسے والوں کو علاج کے لئے باہر نہ جانا پڑے اور اکثریت عوام جو کینسر جیسے مہنگے علاج کے متحمل نہیں ان کا مفت علاج ہوسکے۔اللہ کے فضل و کرم سے لاہور میں شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال قائم ہوا جہاں کینسر کے 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے.ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کوئینز ( نیویارک) میں کراچی میں کینسر خانم ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم یہ کرسکے اور جدید سہولتوں سے آراستہ عالمی سطح کے دو اعلی معیاری ہسپتال تعمیر کرنے میں کامیاب ہوئے.اور وعدہ بھی پورا کرسکے کہ اکثریت کا علاج مفت کیا جارہا ہے.یہ بات آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ کینسر کا علاج مفت ہوتا ہے.فنڈ ریزنگ تقریب کا انتظام و اہتمام پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اکرم مرزا اور امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ( APAG)کے صدر علی رشید اور انکے ساتھیوں نے کیا تھا.میں اسلئے ایسا کرسکا کہ پاکستانی قوم کھلے دل کے مالک ہیں.دنیا میں شائد ہی ایسی قوم ہوگی جو اللہ کے نام پراتنا خرچ کرتی ہو.دونوں ہسپتال پاکستانیوں کے تعاون سے بنے ہیں.اکثریت کو کینسر جیسے مہنگے ترین علاج کی مفت سہولت دینا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں.

اب کراچی میں ہم کینسر ہسپتال قائم کرنے جارہے ہیں جو کہیں بڑا چیلنج ہے.یہ پاکستان کا سب سے بڑا ہسپتال ہوگا اور اسمیں مشینری اور دیگر سامان جدید ترین ہے. سندھ کے عوام کو تو فائدہ پہنچے گا بلکہ بلوچستان کے جنوبی علاقے کے لوگ شوکت خانم ہسپتال سے مستفیض ہونگے.اسلئے ہمیں آپ سے پہلے سے بھی زیادہ عطیات کی ضرورت ہے.عمران خان نے فنڈ ریزنگ میں شرکت کرنے والوں سے اپیل کی اس بار زیادہ دل کھول کر عطیات دیں.اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے میڈیکل کے شعبے میں ضروریات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے.مجھے افسوس سے کہنا پارہا ہے کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں مہنگائی حد سے زیادہ ہوچکی ہے بلکہ دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے.علاج معالجہ بہت ہنگا ہوچکا .آپ کے عطیات و فنڈز سے نہ صرف ہم نے ہسپتال کے اخراجات پورے کرنے ہیں بلکہ کراچی میں زیر تعمیر ہسپتال کے لئے بھی بھرپور فنڈز درکار ہونگے.یہ ہسپتال اس سال کے اختتام پر کھل جائے گا.مجھے امید ہے جس طرح ماضی میں آپ نے مجھے مایوس نہیں کیا اور اب بھی میرا بھرپور ساتھ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں