ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر کو ھوگا،فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا

نئی دہلی/ ممبئی(آواز رپورٹ)آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ( 50 اوورز)کا آغاز 5 اکتوبرسے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو متوقع ہے۔ 13 ویں ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے جس نے ابھی تک شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی عام طور سے آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول ایک سال پہلے جاری کردیتی ہے تاہم انڈین کرکٹ بورڈ کو بعض اےشوز درپیش ہیں جنکی وجہ سے ٹورنامنٹ کی تاریخیں فائنل نہ ہوسکی ہیں.پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے کا معاملہ اہم ترین ہے اگرچہ انڈین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کردے گی مگر انڈین بورڈ کی طرف سے ایشیا کپ کے لئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان اور ردعمل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی کی وجہ سے صورتحال واضح نہیں ہے.

اس کے علاوہ انڈین حکومت اور بورڈ کے درمیان ٹیکس کے معاملہ میں اختلافات بھی شیڈول کے اعلان میں رکاوٹ ہیں. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کو ٹیکس سے مستثنی چاہتا ہے مگر انڈین حکومت سپانسرشپ اور ٹی وی رائیٹس کی مد میں 25 فیصد تک ٹیکس عائد کرنا چاہتی ہے. ایک اور ایشو اکتوبر میں بھارت کے بعض علاقوں میں موم سون سیزن بھی ہے.انڈین کرکٹ بورڈ نے میزبان انڈیا اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ سمیت ورلڈ کپ کے 48 میچز کے لئے 10 شہروں کا انتخاب کیا ہے. فائنل مقابلہ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جو دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں