لاہور: پنجاب حکومت نے عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام پر جوڈیشل کمیشن بنادیا۔نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے لے جانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے علاوہ دیگر اداروں سےمشاورت کی تو سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان حملے کے بیان پر پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنادیا جو تحقیقات کرے گا، اگر عمران خان پر حملے کے الزام میں ایک فیصد بھی سچائی ہوگی تو ملوث لوگوں کو سخت سزا ملے گی، اگر الزام درست ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہیے اگر غلط ہے تب بھی ایکشن ہونا چاہیے۔محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان پولیس والوں کو برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں پھر سکیورٹی بھی مانگ رہے ہیں، عمران خان کا پولیس والوں کو گالم گلوچ و دھمکیاں غلط بات ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]