قرارداد کانگریس مین جمال بومین پیش کی، تاریخ ساز ایونٹ کے موقع پر علی رشید کی قیادت میں اے پیگ کی پوری ٹیم موجود تھی
سفیر مسعود خان کا خراج تحسین قرارداد پیش کرنے پر فخر ہے، اے پیگ کمیونٹی کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہی
ہے( کانگریس مین) تاریخی قرارداد پاکستانی کمیونٹی کے لئے بڑا اعزاز ہے: علی رشید واشنگٹن( بیورو رپورٹ) یوایس کانگریس میں پہلی بار یوم قرارداد پاکستان ( 23 مارچ)کے سلسلے میں “پاکستان ڈے” منایا گیا.امریکی پاکستانی نوجوانوں کی نمایندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ ( APAG) کی کوششوں سے ایوان نمائندگان ( House Of Representative )میں 22 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی.APAG کی ٹیم صدر علی رشید کی قیادت میں کیپٹل ہل گئی جہاں تاریخ ساز ایونٹ کا انعقاد ہوا.کانگریس مین جمال بومین نے ایوان میں قرارداد پیش کی. جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا.کانگریس مین بومین کا کہنا ہے کہ انہیں اس تاریخی دن کا حصہ بننے پر فخر ہے.مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی امریکی معاشرے کے لئے خدمات اور پاکستان کی بہترین ثقافت کے اعتراف میں تاریخی قرارداد پیش کررہا ہوں.انہوں نے علی رشید اور اے پیگ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ کانگریس اور منتخب نمائندوں کو پاکستانی کمیونٹی کے کردار سے آگاہی کے لئے بہترین ایڈووکیسی کررہے ہیں.APAG کے صدر علی رشید نے کہا کہ آج خوشی اور فخر کا دن ہے پوری پاکستانی کمیونٹی کو اس پر ناز ہونا چاہیے کہ امریکی ہاؤس میں یوم پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی ہے.ہم کانگریس مین جمال بومین کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ایوان نمائندگان میں “ یوم پاکستان” کی قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا.