لندن: مائیکروسوفٹ نے کئی مرتبہ اپنے ویب براؤزر، بنگ میں چیٹ جی پی ٹی شامل کرنے کا اعلان تو کیا ہے تاہم اس پراب تک عمل نہیں ہوسکا ہے لیکن اب اتنا ضرور ہوا ہے کہ بنگ میں الفاظ لکھ کر مصنوعی ذہانت کی بدولت شاندار تصاویر ضرور تخلیق کی جاسکتی ہیں۔مائیکروسوفٹ ایج اور بنگ میں گزشتہ ماہ یہ سہولت دی گئی تھی جس میں سرچ کے لیے لکھے گئے الفاظ گفتگو کو پورا کردیتے ہیں۔ اب تک دس کروڑ مرتبہ اسے استعمال کیا گیا ہے۔ اب بنگ نے ٹیکسٹ سے امیج بنانے کی سہولت بھی پیش کردی ہے۔
اس طرح صارفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی بدولت الفاظ سے تصاویر تخلیق کرنا ممکن ہے اوراسے ’بنگ امیج کری ایٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت آپ اوپن اے آئی اور ڈیل ای کے کچھ ماڈل کی بدولت آپ دلچسپ اور رنگارنگ تصاویربناکر اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اس کے لیے صرف ٹیکسٹ لکھنا ہوگا۔
اس سہولت کو بنگ چیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ چیٹ باکس میں آپ ٹیکسٹ کے ساتھ اس کی لوکیشن، آرٹ اسٹائل اور دیگر تفصیلات بھی شامل کرسکتےہیں۔ اس کےبعد اے آئی خود اسے تیار کرکےسامنے رکھ دے گا۔فی الحال یہ سہولت صرف چند افراد کو ہی دی گئی ہے جو بی ٹا ٹیسٹنگ کررہے ہیں لیکن اس طرح مائیکروسوفٹ نے دنیا کا پہلا براؤزر کا اعزاز حاسل کرلیا ہے جو اے آئی کے ذریعے ٹیکسٹ سے تصاویر بناسکتا ہے۔ تاہم مضر اور غیرضروری امیج روکنے کے لیے اس میں خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔ مائیکروسوفٹ نے بار بار کہا ہے کہ وہ اپنے اے آئی پروگرام کو بالکل آزاد نہیں رکھتا اور اس پر کئی پابندیاں ہیں تاکہ وہ صرف موزوں اور قابلِ قبول امیج ہی دکھاتا ہے۔
امریکا کا بشارت الاسد پر روس اور ایران پرانحصار کے باعث حلف کا کنٹرول کھونے کا الزام
متحدہ عرب امارات کے صدر نے شہریوں کے 401 ملین کے قرضے معاف کردیئے
سعودیہ اور جاپان کی امدادی ایجنسیوں کا انسانی ہمدردی کے کاموں میں تعاون کا معاہدہ
شام کے ساتھ ہماری سرحدیں بند اور مکمل محفوظ ہیں: عراق
40 سال بعد بنگلہ دیش کا عازمین حج کو سمندری راستے سے بھیجنے کا فیصلہ