ٹینسی: سکول میں نوعمر لڑکی نے دہشت پھیلادی،3 بچے سمیت 6افراد مارے گئے، حملہ آور نوعمرلڑکی بھی ہلاک

نیشویل/ ٹینسی(آواز آن لائن)ریاست ٹینسی کے شہر نیشویل میں ایک مشنری سکول میں فائرنگ سے تین بچے اور حملہ آور سمیت 5بالغ افراد مارے گئے.پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹینسی کرشچئین سکول( نیشویل) میں پیش آیا.پولیس نے جوابی کارروائی میں حملہ آورنوعمرلڑکی کو ہلاک کردیا ہے.اطلاعات کے مطابق کونوینٹ سکول، نیشویل کے سٹوڈینٹس اپنے والدین کے ہمراہ سکول سے ملحق چرچ میں جمع تھے.

حملہ آور کے مارے جانے کی پولیس تصدیق کے فوری بعدٹینسی بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق سکول کو مذید کوئی خطرہ نہیں ہے.فائرنگ میں مارے جانے والوں اور حملہ آور نوعمرلڑکی کا نام نہیں بتایا گیا.دہشت گردی کے ایسے واقعات میں عموماً خاتون ملوث نہیں ہوتی اسلئے نیشویل چرچ سکول کے واقعہ کو بہت اہمیت دی جارہی ہے. پولیس محرکات جاننے کےلئے کوشاں ہے.خاتون کے اس واقعہ نے ایک بار پھر اسلحہ پر کنٹرول میں حکومتی اور کانگریس کی ناکامی کو اجاگر کردیا ہے اپنے پیشرو صدور کی طرح صدر جو بائیڈن بھی اب تک کوئی قدم اٹھانے میں ناکام رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں