رو کھنّہ : ایک اور انڈین نژاد امریکی سیاستدان 2024کے ممکنہ صدارتی امیدوار، عمران خان کے حامی بھی ہیں

لاس اینجلس(آواز نیوز)کیلیفورنیا سے انڈین نژاد ڈیموکریٹک کانگریس مین رو کھنّہ نے کانگریس کی سیٹ برقرار رکھتے ہوئے سینیٹ کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے البتہ کانگریس مین نے سیاسی مستقبل کے لئے آپشنز رکھے ہیں2024 کے صدارتی الیکشن کے لئے متوقع امیدواروں میں ان کا نام بھی لیا جارہا ہے.سینیٹ کی نشست سینیٹر ڈیان فینسٹین کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد خالی ہورہی ہے. وہ امریکی سینیٹ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصہ تک سینیٹ میں خدمات انجام دینے والی خاتون سینیٹر ہیں.سینیٹر ڈیان نے جو اس سال جون میں 90 سال کی ہو جائیں گی گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال نومبر میں دوبارہ سینیٹ کا الیکشن نہیں لڑیں گی وہ 1992 سے سینیٹر چلی آرہی ہیں اس سال انہیں سینیٹ میں 31سال مکمل ہو جائیں گے.رو کھنّہ کو حال ہی میں سینیٹ کے الیکشن اور مستقبل کی سیاسی کمپئن کے لئے کلئیر قرار دیدیا گیا ہے.کانگریس وومین باربرا لی نے سینیٹ کے لئے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا.اگر وہ الیکشن لڑتے تو انہیں ڈیموکریٹک اراکین کانگریس ایڈم شیف، باربرا لی اورکیٹی پورٹر کے ساتھ سخت مقابلہ درپیش آسکتا تھا.کیلیفورنیا کے انتخابی قواعد کے مطابق پرائمری میں دو سرفہرست امیدوار عام انتخابات میں لڑسکتے ہیں. رو کھنّہ کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ پارٹی خصوصا کیلیفورنیا میں اپنی جماعت کے منتخب ممبران میں تناؤ سے بچنے کے لئے کانگریس مین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایوان نمائندگان( House of Representatives)کی اپنی نشست برقرار رکھیں گے تاہم مستقبل کے لئے اپنے سیاسی اہداف انہوں نے “ اوپن” رکھے ہیں.واضح رہے کہ رو کھنّہ حالیہ دنوں میں خبروں میں ہیں انہوں نے پاکستان کے سابق وزیر عمران خان کے حق میں بیان دیکر پاکستانی عوام میں بھی اپنی شناخت بنائی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں