وائیٹ ہاؤس کی قیادت میں دوسری سربراہ جمہوری کانفرنس کا انعقاد، پاکستان نے آخری وقت میں شرکت سے معذرت کی
واشنگٹن/ڈی سی( آواز نیوز)صدر جو بائیڈن نے دنیا بھر میں جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے 700 ملین ڈالرز مختص کرنے کااعلان کیا ہے.امریکی صدر نے یہ اعلان وائیٹ کی قیادت میں “دوسری سربراہ جمہوری کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے کیا.اس سربراہ کانفرنس کی میزبانی امریکہ،ہالینڈ،کوسٹا ریکا، زیمبیا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر کی. پاکستان نے آخر وقت پر جمہوریت کانفرنس میں شرکت سے گریز کیا کیونکہ چین اور سعودی عرب کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی. پاکستان نے امریکہ سے شرکت کے لئے معذرت کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ شرکت نہ کرنے کو اپنا حق استعمال کررہا ہے تاہم وہ جمہوری استحکام کےُ لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کانفرنس میں شرکت اسلئے نہیں کی کہ وہ چین اور سعودی عرب کا ناراض نہیں کرنا چاہتا تھا.واضح رہے کہ ان دنوں چین اور سعودی عرب ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے ہیں اور پاکستان کے لئے موجودہ عالمی صورتحال میں بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے. ڈیموکریسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں جمہوری اداروں کو مظبوط ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ امریکہ جمہوری حکومتوں کے ساتھ مل کر جمہوری قدروں اور انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لئے کام کرے گا. تاہم کانفرنس کے ناقدین کا کہنا ہے کہُ 2021 میں پہلی جمہوری کانفرنس کے مثبت اثرات سامنے نہیں آئے اعلانات کے برعکس عملی طور پر بہت کم کام ہوا ہے جمہوریت کے علمبردارنے بھی جمہوریت کانفرنس سے زیادہ پر امید نظر نہیں آتے.