امریکی عوام کی اکثریت صدر بائیڈن کو دوبارہ صدر نہیں دیکھنا چاہتی : سی این این سروے

واشنگٹن(آواز نیوز)صرف 32 فیصد امریکی عوام 2024 میں صدر جو بائیڈن کو دوبارہ صدر کے طور سے قبول کرنے کو تیار ہیں. ان کی اپنی جماعت ڈیموکریٹس کی اکثریت آئندہ الیکشن میں نیا صدر چاہتی ہے ان کے خیال سے ملک کو درست سمت میں لے جانے کے لئے نئی قیادت کی ضرورت ہے.سی این این کے ایک پول سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر بائیڈن کی عوامی مقبولیت کافی کم ہوگئی ہے. ان اپنی پارٹی بھی انہیں دوسری مدت کے لئے اہل نہیں سمجھتی.سروے کے مطابق صدر بائیڈن کی عوامی مقبولیت کی مجموعی شرح گر 42 فیصد رہ گئی ہے 57 فیصد نے انہیں مسترد کردیا ہے. اس سال جنوری میں ان کی عوامی مقبولیت کی شرح 45 فیصد تھی اس وقت وہ 55 فیصد کو ناقابل قبول تھے.امیگریشن امور پر ان کی مقبولیت کا گراف 35 فیصد، معیشت اور اسلحہ پالیسی پر 37,37 فیصد جبکہ قومی ایشوز کے حوالے سے ان کی مقبولیت محض 44 جبکہ چین سے نمٹنے کے حوالے سے ان کے اقدامات سے صرف 40 فیصد عوام مطمئین ہیں. سروے کے مطابق صرف ماحولیات وہ ایشو ہے جس پر انہیں اکثریتی عوام کی حمایت حاصل ہے 52 فیصد ان سے خوش جبکہ 46 فیصد غیر مطمئین ہیں.تازہ پول سروے اس بات کا اشارہ ہے کہ اکثریتی عوام 2024 میں انہیں دوبارہ صدر کے طور سے کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں