نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ فارمیٹ میں مجموعی طور 500 مکمل کرلیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی کہ گرین شرٹس نے ون ڈے فارمیٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلی ہیں، جس کے ساتھ یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن چکی ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
قومی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔اسی طرح آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 فتوحات حاصل کررکھی ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف