نیویارک میں نئے آنے والے تارکین وطن ( Asylum Seekers)کے لئے انگلش اور سپینش میں 18 معلوماتی ویڈیوز جاری

معلوماتی ویڈیوز کے ذریعے پناہ گزینوں کو پچیدہ امیگریشن نظام اور اپنے کیسز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی: میئر ایر ایڈمز
گزشتہ موسم بہار سے اب تک بڑی تعداد میں اسائلم سیکرز نیویارک سٹی آچکے ہیں انہیں درست معلومات کی فراہمی ضروری ہے: این ولیمز آئسوم
قانونی خدمات اور دیگر وسائل کی کمی کے پیش نظر ان ویڈیوز سے نئے آنے والوں کو فائدہ ہوگا،وہ بہتر تیاری کرسکیں گے : مینئیول کاسترو
نیویارک ( Special Report)نیویارک سٹی مئیر آفس آف امیگرنٹ افئیر( MOIA)کمشنر مئیول کاسترو نے انگلش اور سپینش زبانوں میں 18 ویڈیوز ریلیز کی ہیں.تاکہ پناہ گزینوں کو وفاقی امیگریشن نظام کو سمجھنے اور اپنے درکار وسائل کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکےویڈیوز میں اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ انہیں اپنے کیسز سے متعلق درست معلومات مل سکے.اسکے علاوہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے کردار کے بارے میں علم ہوسکے.امیگریشن سسٹم سے کیسے رابطہ کیا جاسکتا ہے اپنے نئے پتہ کے بارے میں کیسے رابطہ کرنا چاہئے اس کے علاوہ ICE اور عدالتی تاریخوں کے بارے میں کیا توقع رکھنی چاہئے.گزشتہ موسم بہار سے 65 ہزار سے زائد پناہ گزین نیویارک سٹی آچکے ہیں جنہیں رہنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں سے 34900سٹی حکام کی نگرانی و نگہداشت میں ہیں.نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے کہا کہ 65 ہزار سے سے زائد پناہ گزین نیویارک سٹی میں داخل ہوچکے ہیں.نئی معلوماتی ویڈیوز کے ذریعے نئے پناہ گزینوں کو امیگریشن کے پچیدہ نظام کو سمجھنے میں آسانی ملے گی.ان ویڈیوز کے ذریعے انہیں فارم مکمل کرنے میں مدد ملے گی.ڈپٹی مئیر برائے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز این ولیمز آئسوم نے کہا چونکہ گزشتہ موسم بہار سے اب تک بڑی تعداد میں اسائلم سیکرز نیویارک سٹی آچکے ہیں اسلئے اس بات کی ضرورت اب پہلے سے کہیں زیادہ ہوچکی ہے کہ زیادہ بہتر طریقے سے انہیں معلومات فراہم کی جاسکیں ان معلوماتی ویڈیوز کی وجہ سے نئے آنے والوں کو پیچیدہ امیگریشن نظام کو سمجھنے میں بہت آسانی ہوگی.مئیر آفس آف امیگرینٹ افئیرز کمشنر مینوئیل کاسترو نے کہا کہ قانونی خدمات اور دیگر وسائل کی کمی کے پیش نظر ان معلوماتی ویڈیوز سے نئے تارکین وطن کو بہت زیادہ مدد ملے گی.انہیں اس بات میں آسانی ہوگی کہ اگلا قدم کیونکر اٹھائیں. یہ ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا چینلز، ایمرجنسی سینٹرز اور اور دیر مقامات پر شئیر کئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو اس سے فائدہ ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں