دنیا کا سب سے مہنگا زہر، ایک گیلن قیمت 5 ارب 85 کروڑ روپے!

یہ زہر ایک خاص قسم کے بچھو کا ہے۔ بچھو کا زہر سائنسی تحقیق، تجربہ گاہوں اور ادویہ سازی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس خاص بچھو کے ایک گیلن (پونے 4 لیٹر) کی قیمت 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے یعنی پاکستانی روپوں میں 5 ارب 85 کروڑ روپے تک ہے۔دنیا میں ایک بچھو پایا جاتا ہے جسے ’’ڈیتھ اسٹاکر‘‘ بچھو کہا جاتا ہے۔ اس کا زہر دنیا کا مہنگا ترین مائع ہے اور اس کا زہر انتہائی مہلک بھی ہے۔ اس بچھو کا کاٹا مکھی کے ڈنک سے 100 گنا تکلیف دہ ہوتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو فوری طور پر مارڈالتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق ڈیٹھ اسٹاکر کا زہر کئی طرح کے پیچیدہ کیمیکل سے مل کر بنا ہوتا ہے اور اسی بنا پر دنیا بھر کے ماہرین اس کے زہر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ڈیتھ اسٹاکر بچھو کے زہر میں پیپٹائڈ کلورو ٹاکسن پایا جاتا ہے جو سرطانی دماغی رسولی کے علاج میں کام آتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ذیابیطس کے علاج اور انسولین سازی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سائنس داں اور طبی ماہرین اس زہر میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں