ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان پاکستان کو محدود میزبانی ملی

لاہور/ دوبئی( آواز نیوز)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023کے انعقاد کا حتمی فیصلہ ہوگیا ایشین کرکٹ کونسل اور انڈین بورڈ نے پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا.ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکامیں کھیلا جائے گا.31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلے جانے ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان اور باقی سری لنکا میں ہونگے.ایشیا کپ مکمل طور پر پاکستان میں ہونا تھا تاہم انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل پر اکتفا کرنا پڑا.ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی

جن میں پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال شامل ہیں۔ ٹیموں کو A اور Bدو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.دونوں گروپس سے 2-2 ٹیمیں سپر 4 مرحلہ کے لئے کولیفائی کریں گی. 17 ستمبر کو پہلے دو نمبر پر آنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا.تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں