لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے، سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کل جمعہ کے روز مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے جس میں نواز شریف کا تاحیات قائد کا عہدہ برقرار رہنے کا قوی امکان ہے، انٹراپارٹی انتخابات کے بعد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے شیڈول پر غور کیا جائے گا۔علاوہ ازیں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلیئر کئے جانے کا عمل جاری ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری حاصل کر لی گئی، نواز شریف کی بی اے کی ڈگری ان کے پاکستان میں موجود اسٹاف ممبر نے پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں ڈپلیکیٹ ڈگری کے لیے 2 ہزار 990 روپے فیس کی باقاعدہ ادائیگی بھی کی گئی، نواز شریف کی جانب سے 7 جون کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لئے درخواست دی گئی۔ذرائع پنجاب یونیورسٹی کے مطابق نواز شریف کی درخواست پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ان کی ڈپلیکیٹ ڈگری جاری کر دی گئی، ریکارڈ کے مطابق نواز شریف نے بی اے 1968 میں کیا۔اس ضمن میں پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ دستاویزات کے مطابق نواز شریف نے بی اے میں 340 نمبر حاصل کئے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]