نواز شریف، بچے اور ان کی ٹیم سب جھوٹے ہیں، شہزاد اکبر

اہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ماضی میں گزارا ہوجاتا تھا مگر اب جھوٹ پکڑا جاتا ہے، جھوٹ کا سلسلہ پانامہ سے شروع ہوا جو اب تک جاری ہے، نوازشریف نے گزارشات میں بھی غلط بیانی سے کام لیا، پانامہ فیصلے میں بھی وہ جھوٹے قرار دیئے گئے، انہوں نے اپنے جھوٹ کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا، اور قوم کو گمراہ کیا کہ ان کے خلاف کرپشن پر نہیں اقامہ پر فیصلہ سنایا گیا، جب کہ نواز شریف نے اثاثے، کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپائی، انہیں اقامے پر نہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر ہی نکالا گیا، سابق وزیراعظم آرٹیکل 62 اور63 پرپورے نہیں اترتے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بچے اور ان کی ٹیم سب جھوٹے ہیں اور انہوں نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولے، لیکن اب شریف خاندان کے جھوٹ کی داستان آشکار ہوچکی ہے، مریم نواز نے کہا منی لانڈرنگ کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں، خواجہ آصف اپنے اقامےکی آڑ میں رقم کو منی لانڈرنگ کرتے رہے تمام اثاثوں کے پیچھے کوئی خرید و فروخت نہیں، انہوں نے 2 سال گزرنے کے بعد بھی ثبوت پیش نہیں کیے، احسن اقبال پر بھی اقامہ کیس ہے یہ صرف (ن) لیگی رہنماوَں پر ہی کیوں؟ میری اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار نے پناہ کے لیے اپلائی کیا ہے، ہم نے انہیں واپس لانےکیلئے برطانیہ کو درخواست دی ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں