واشنگٹن ( رپورٹ : عاصم صدیقی)پاکستان معروف امریکی ڈیپارٹمنٹل سٹور جے سی پینی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وائن میلانو نے کہا ہے کہ پاکستان جے سی پینی کا دوسرا بڑا سپلائر ہے۔ ماحولیات سے موافقت، مصنوعات کی شناخت (ٹریس ایبلٹی) ، شمولیت اور تنوع جیسی خصوصیات پاکستانی سپلائرز کی قوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سپلائرز کی نئی نسل اپنی اختراع، سمجھ بوجھ اور کاروبار پر مبنی مہارتوں کے طفیل بہتر کام کر رہی ہے۔وائن میلانو کے مطابق پاکستانی سپلائرز کو نہ صرف کاروبار کے مواقع مل رہے ہیں بلکہ وہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت یہ مواقع خود حاصل کر رہے ہیں۔ جے سی پینی کے وائس پریذیڈنٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان ڈییزائننگ ، تخلیق ، انفراسٹرکچر، صلاحیت اور کاروباری صلاحیتوں کی بدولت اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔جے سی پینی کے نائب صدر نے یہ باتیں امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کہیں۔ ان کے ہمراہ جے سی پینی کی حکومتی امور کی سربراہ انجیلا مارشل ہوفمین اور شمولیت اور تنوع کی سربراہ شینیس جانز بھی تھیں۔مسعود خان نے پاکستانی سپلائرز پر اعتماد کا اظہار کرنے پر سینئر نائب صدر وائن میلانو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جو معیشت کے اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ پاکستان کے لیے ایک ترجیحی شعبہ ہے۔ گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران ہم نے مینوفیکچرنگ کے لیے انفراسٹرکچر تیار کیا ہے
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]